غیر ملکی نے رہائش کو شراب کی بھٹی میں تبدیل کردیا

ریاض...ریاض پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ایک ویتنامی نے اپنی رہائش کو شراب کشید کرنے والی بھٹی میں تبدیل کرلیا تھا۔ چھاپہ مار کر کارروائی کردی گئی۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے بتایا کہ ویتنامی کی رہائش ریاض کے مغربی علاقے میں واقع تھی۔ رپورٹ ملنے پر کارروائی کی گئی۔ اسکے گھر سے 250لیٹر گنجائش کے 20ڈرم برآمد ہوئے۔ شراب کشیدکرنے والے آلات بھی ضبط کئے گئے۔2.25لیٹر والی 23بوتلیں بھی ضبط کی گئیں۔

                                               

شیئر: