Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کا پانی کہاں گیا؟جسٹس امیر ہانی مسلم

کراچی...سندھ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیرہانی مسلم نے کہاہے کہ مجھے لوگ اللہ کا نام لے کر دھمکیاں دیتے ہیں کہ اللہ کو کیا جواب دوں گا۔ میں جاتے جاتے کم ازکم 200 لوگوں کو تو فارغ کرکے جاوں گا۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں واٹرکمیشن کی سماعت کے دوران سربراہ کمیشن جسٹس (ر)امیرہانی مسلم کراچی میں پانی کے بحران پر ایم ڈی واٹربورڈ پر برس پڑے۔انہوں نے کہا کہ آج ہی کراچی میں پانی کی تقسیم کامسئلہ ٹھیک کریں ورنہ آدھی رات کودورہ کروں گا۔کمیشن نے ایم ڈی واٹربورڈ کو ایک گھنٹے میں نظام ٹھیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایم سیز کے غیرحاضر ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا ۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کراچی کا پانی کہاں گیا؟۔بتائیں کراچی میں کیا ہو رہا ہے؟۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) امیرہانی مسلم نے واٹربورڈ کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کراچی میں کیا ہورہا ہے۔انہوں نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کوفوری طلب کرلیا۔ سربراہ واٹرکمیشن نے ایم ڈی واٹربورڈ سے کہا کہ کراچی میں گٹرابل رہے ہیں۔ سیوریج کا پانی صاف پانی میں مل رہا ہے۔مجھے بتائیں کہ کراچی میں کتنے والو مین ہیں۔ ایم ڈی واٹربورڈ نے جواب دیا کہ شہر میں 700 والو مین کام کررہے ہیں۔ کمیشن نے استفسار کیا کہ کبھی ایک بندے کے خلاف بھی کارروائی ہوئی۔ کسی ایک والو مین کو ٹرانسفر بھی نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پارکوں سے تجاوزات گرانے کا حکم

شیئر: