ٹوکیو ڈزنی لینڈ کی 35 ویں سالگرہ

ٹوکیو .... جاپان میں ڈِزنی لینڈ کی 35ویں سالگرہ منانے کےلئے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ٹوکیو ڈزنی لینڈ کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارک کے سربراہ توشی او کاگامی نے بتایا ہے کہ اِس مشہور تفریحی پارک کا آغاز 1983ءمیں ہوا تھا۔ اسکا مجموعی طور پر 72 کروڑ لوگ دورہ کر چکے ہیں اور اس کو مزید وسعت دینے کے منصوبے جاری ہیں۔اورینٹل لینڈ کے اعلیٰ منتظم ریواچی مِیاچی کا کہنا ہے کہ تفریح گاہ کو وسعت دینے کا پیمانہ اور مدت مقرر نہیں کی گئی ۔

شیئر: