Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مسجد دھماکہ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج نے استعفیٰ دیدیا

    نئی دہلی۔۔۔۔حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں ہونیوالے بم دھماکہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج رویندر ریڈی نے استعفیٰ دیدیا ۔ واضح ہو کہ مکہ مسجد میں 18مئی 2007ء کو جمعہ کی نماز کے دوران خوفناک دھماکہ ہوا تھا جس میں 9افراد جاں بحق اور 58زخمی ہوگئے تھے۔آج دوپہرکواس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جج رویندر ریڈی نے سوامی اسیما نند اور 4دیگر ملزمان کو بری کردیاتھا۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد اسیمانند کے وکیل جے پی شرما نے کہا کہ اس مقدمے کا سامنے کرنیوالے 5ملزمان کیخلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر عدالت نے انہیں بری کردیا ۔ شرمانے بتایا کہ بری ہونیوالے ملزمان میں دیویندر گپتا، لوکیش شرما، سوامی اسیما نند عرف نب کمار سرکار ، بھرت موہن لال رتیشور عرف بھرت بھائی اور راجیندرچودھری شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -مکہ مسجد بم دھماکہ کیس:اسیما نند سمیت تمام ملزمان بری

شیئر: