Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کو روز روز شیمپو کرنے سے گریز کریں ‎

بالوں کو روز روز شیمپو کرنا انہیں نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے ۔ اکثر خواتین بالوں سے نکلنے والے تیل سے پریشان ہوکر روزانہ بال شمپو کرتی ہیں ۔ اس سے بالوں کی افزائش کا قدرتی عمل متاثر ہوتا ہے اور بال بےرونق  اور روکھے ہو جاتے ہیں لہذا یہ ضروری ہے کہ بال شیمپو کرنے میں کم از کم ایک دن کا وقفہ ضرور لیا جائے ۔ بال دھوتے وقت سر کی  جلد کی صفائی نہایت اہمیت رکھتی ہے ۔ بال  شیمپو کرتے  وقت سر  کی  اندرونی جلد یعنی کھوپڑی کے  اطراف  شیمپو سے  کچھ دیر مساج کریں اور  پھر اتنا  پانی بہائیں کہ جھاگ اور  شیمپو کی باقیات مکمل طور پر علیحدہ ہوجائیں ۔ شمپو کا بالوں میں رہ جانا بالوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ اس کے بعد کنڈیشنر کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک انگلیوں کی مدد سے لگائیں ۔ پتلی یا گھنے بالوں کو زیادہ نمی  کی ضرورت ہوتی ہے لہذا انہیں بار بار شمپو کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ گھنگریالے بال سیدھے بالوں کے مقابلے میں زیادہ پریشانی کا سبب بنتے ہیں ۔ یہ جلد ہی پھول جاتے ہیں اور کسی بھی تقریب میں شرکت سے پہلے انہیں لازماً دھونا پڑتا ہے  ۔ گھنگریالے بالوں والی خواتین کو چاہئے کہ وہ بالوں پر بار بار شیمپو  استعمال نہ کریں بلکہ کسی بھی تقریب میں شرکت سے پہلے بالوں کو صرف کنڈشنر کرلیں ۔ بال کسی بھی قسم کے ہوں شیمپو اور  پر کنڈشنر کا زیادہ استعمال  انہیں  متاثر کر سکتا ہے .  لہذا بالوں پر شیمپو  اور کنڈشنر کے بے انتہا استعمال کے معاملے میں احتیاط  سے کام لیں . 
 

شیئر: