Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش کام کاج کے دوران بھی ہو سکتی ہے ‎

کھانا پکانا ایک ایسا کام ہے جو دن بھر خواتین کو کچن میں مصروف رکھتا ہے ۔ اپنی فیملی کو اچھی اور متوازن غذا کھلانا اگرچہ صحت کا پہلا اہم ستون ہے تاہم دن بھر کچن میں کام کاج خواتین کے ورزش کے معمول کو ترک کرنے کا باعث بنتا ہے ۔تو کیوں نہ ورزش کی کوئی ایسی مشق ڈھونڈ لی جائے کی کچن میں کام کے ساتھ ساتھ ورزش بھی ہو جائے ۔ کھانا پکانے کی ابتدائی تیاری کے بعد اگر کچھ فرصت ہو تو کچن کے وسط میں کھڑے ہوکر اپنے بازو سیدھے کر لیں پھر انھیں گھما کر پچھلی جانب لے جائیں ۔ اب ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ سے ملانے کی کوشش کریں ۔ چند سیکنڈ بعد دوبارہ ہاتھ سامنے کی جانب لائیں اور دونوں ہاتھوں سے تالی بجائیں ۔ ڈبل تالی نامی اس ورزش کو متعدد بار دہرائیں اور دس سیکنڈ کے وقفے کے ساتھ اس ورزش کے دو راؤنڈ مکمل کریں ۔ یہ ورزش سینے کے درد سے محفوظ رکھنے اور بازوؤں کی فعالیت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ 
کچن میں کام کے علاوہ آپ  موبائل پر بات چیت کے دوران بھی ورزش کر سکتی ہے ۔ کسی میز  سے ٹیک لگا کر کھڑی ہو جائیں .  اپنے بائیں پاؤں کو ترچھا رکھیں اور دائیں ٹانگ کو سیدھا رکھیں اور اسے زمین سے اوپر کی جانب جس قدر ہو سکے اٹھائیں ۔ اس ورزش کا دورانیہ پندرہ سیکنڈ سے تیس سیکنڈ تک ہو سکتا ہے ۔ دس سیکنڈ کے وقفے کے بعد یہی ورزش دوسری ٹانگ پر دہرائیں یا ایک ہی جگہ کھڑے ہو کر پاؤں کو اوپر نیچے اس طرح حرکت دیں جیسے آپ بھاگ رہی ہو ۔ یہ ورزش ٹانگوں کے عضلات کو مضبوط بنانے اور پیروں میں درد سے بچانے کے لیے مفید ہے ۔
 

شیئر: