Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور غیر ذمہ داری کی انتہا کرکے جیل پہنچ گیا

اپسویک .... مقامی عدالت نے ایک انتہائی غیر ذمہ دار ڈرائیور کو 12مہینے کی سزائے قید کا حکم سنادیا ہے اور ساتھ ہی 3سال کیلئے اسکا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کردیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 38سالہ مجرم گیڈریس پوئیسس کہیں جارہا تھا کہ جب وہ ریلوے کراسنگ پر پہنچا تو گیٹ بند ہوگیا کیونکہ ایک مال بردار ٹرین ادھر سے گزرنے والی تھی۔ اس شخص کو کہیں جانے کی اتنی جلدی تھی کہ اس نے ٹرین گزرنے اور گیٹ کھلنے کا انتظار کرنے کے بجائے خود اپنی کار سے اترا اور گیٹ مین یا آٹومیٹک سگنل بار کو ہٹانے کی کوشش کی اور اس غیر قانونی کوشش میں وہ کسی نہ کسی طرح کامیاب بھی ہوگیا تاہم عینی شاہدین کاکہناہے کہ اگر ایک لمحے کی تاخیر اس سے ہوجاتی تو اس کا کہیں نام و نشان بھی نہیں ملتا کیونکہ اس غیر ذمہ دار شخص کے گیٹ پار کرنے کے صرف ایک سیکنڈ بعد ایک ایسی مال بردار ٹرین 55میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گزری جس پر 1600ٹن وزنی سامان لدا ہوا تھا۔ اس حوالے سے جاری وڈیو کو دیکھ کر لوگ پریشان ہیں کہ کوئی اس حد تک کیسے جاسکتا ہے اور قانون ہاتھ میں لیکر لوگوں کی جانیں بھی اپنے ہاتھ میں لے لے۔

شیئر: