Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات نے دھماکہ خیز اشیاءسے لدا ہوا ایرانی ڈرون پکڑ لیا

عدن..... متحدہ عرب امارات کی اسپیشل فورس نے منگل کو دھماکہ خیز اشیاءسے لدا ہوا ایرانی ڈرون پکڑ لیا۔ یہ یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی افواج کے ٹھکانوں تک رسائی کی کوشش کررہا تھا۔ اماراتی فورس نے ڈرون سے دھماکہ خیز مواد بھاری مقدار میں برآمد کیا جسے مخصوص ٹھکانوں کیخلاف استعمال کیا جانے والا تھا۔ سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ ایرانی ڈرون سے نمٹنے کا عمل جاری رہے گا۔ ایرانی نہ صرف یہ کہ یمن کی افواج عوام کیلئے براہ راست خطرہ ہیں وہ بحراحمر میں جہاز رانی کو بھی مخدوش کررہے ہیں۔ اس سے قبل اطلاع ملی تھی کہ عرب اتحادی افواج نے یمن کے صوبے حجہ کے ضلع میدی کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے ایران کے دو بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے مار گرائے ۔ حوثی ملیشیا نے ایک روز قبل میدی میں یمن کی قومی فوج اور عرب اتحادی فوج کی نقل وحرکت اور ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لیے ایرانی ساختہ دو بغیر پائلٹ جاسوس طیارے فضا میں چھوڑے تھے۔یمنی فوج نے حال ہی میں میدی کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثیوں نے دوبارہ جاسوس ڈرون کے ذریعے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی لیکن یمنی فوج اور اتحادی فورسز نے ان کے ایرانی ساختہ ڈرو ن کو مار گرایا ۔

شیئر: