Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کی نشونما کےلیے قدرتی ماسک‎

چہرے کی طرح بالوں کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے مختلف ماسک استعمال کیے جاتے ہیں ۔ یہ ماسک بالوں کی مناسبت سے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ 
چکنے بالوں کے لیے بیسن کا ماسک نہایت مفید ہے ۔ آدھی پیالی بیسن میں چند قطرے دودھ اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر پانی کی مدد سے پتلا پیسٹ بنا لیں اور ایک گھنٹے کے لئے بالوں  پر لیپ کر لیں ۔ پھر سادہ پانی سے سر دھو لیں ۔ یہ سر کی جلد اور بالوں سے چکنائی دور کرنے کے لیے موثر ہے ۔ 
بالوں کو مضبوط اور صحت مند بنانے کے لیے ملتانی مٹی کا ماسک استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک کپ ملتانی مٹی میں پانی ملا کر حسب ضرورت پیسٹ تیار کرلیں اور بالوں میں مہندی کی طرح لگائیں ۔ ایک گھنٹے بعد سر دھولیں ۔ بال صحت مند اور گھنے ہونے لگیں گے ۔
ایک انڈے میں چائے کا چمچ ناریل یا سرسوں کا تیل شامل کرکے خوب پھینٹ لیں اور پھر بالوں میں مساج کریں تین گھنٹے لگا رہنے کے بعد شیمپو کرلیں ۔ یہ بالوں سے خشکی کو ختم کرنے اور بالوں کو مضبوط اور صحت مند بنانے میں مدد دے گا ۔
بالوں کو نرم و ملائم اور خوبصورت بنانے کے لیے دہی کے ماسک کو مفید مانا جاتا ہے ۔ چار چمچ دہی میں ایک چمچ شہد اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کریں اور بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں ایک گھنٹے بعد شیمپو کر لیں  . یہ ماسک خشک بالوں کے لیے بے حد مفید ہے اسسے آپ کے بال نرم و ملائم ہوجائیں گے ۔
 
 

شیئر: