Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبائلی علاقے میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ

 
ٹل:پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی سے ملحقہ ٹل شہر میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے جاری ہیں جس میں پاکستان بھر سے 45 فٹبال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قبائلی علاقوں میں امن بحال ہوتے ہی مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی شروع ہو گئے ہیں اور فاٹا سپر لیگ کے مقابلوں کے بعد اب ٹل شہر کے گراونڈ میں فٹبال کے مقابلے جاری ہیں۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن طریقے سے رہ رہے ہیں۔ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ فاٹا میں فٹبال کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ ہے مگر عدم توجہی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ایک کھلاڑی صادق علی کا کہنا تھا کہ اگر حکام بالا فٹبال کے کھیل کو اہمیت دیں تو پاکستان میں بالخصوص فاٹا اور کے پی کے میں ایسا ٹیلنٹ ہے جو عالمی سطح پر جاکر مقابلہ کرسکتا ہے۔ کھلاڑی اسد علی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ کرم ایجنسی میں کھیلوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ نوجوان کھلاڑی آگے بڑھیں۔ میچ دیکھنے آنے والے تماشائیوں کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

شیئر: