Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح نے کرسٹیانو رونالڈو کو شکست دیدی

لندن:مصری فٹبالر محمد صلاح لیور پول کے اپنے پہلے سیزن میں بے مثال کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں اور اب انہوں نے چیمیئنز لیگ میں کئے جانے والے گول کے حوالے سے ریئل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جوونٹس کے خلاف کوارٹر فائنل مرحلے میں رونالڈو نے سائیکل کک کے ذریعے جو گول کیا تھا اسے لیگ کی تاریخ کا بہترین گول قرار دیا گیا لیکن اس لیگ کی نگراں تنظیم یونین آف یورپیئن فٹبال ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام ہونے والی رائے شماری میں دنیا بھر کے فٹبال شائقین نے رونالڈو کے بجائے محمد صلاح کے اس گول کو لیگ کا سب سے بہترین گول قرار دیا ہے جس کی بدولت لیور پول کی ٹیم مانچسٹر سٹی کے خلاف کامیابی حاصل کرکے چیمیئنز لیگ کے سیمی فائنلز تک پہنچی ہے۔یو ای ایف اے کے مطابق فٹبال شائقین کی جانب سے دیئے جانے ووٹوں میں تمام اندازوں کے برعکس صلاح کے گول کو39فیصد جبکہ رونالڈو کے گول کو 30فیصد ووٹ ملے ہیں۔گول کی خوبصورتی کے ساتھ اس کے دوران فٹبالر کی تیکنیک اور حاضر دماغی کو مد نظر رکھا گیا ہے جس میں صلاح رونالڈو سے آگے نظر آئے ۔ہسپانوی کلب کے پرتگالی اسٹار بہرحال اب تک لیگ میں ہونے والے گول کی تعداد کے لحاظ کو لیور پول کے مصری اسٹار صلاح سے آگے ہیں اور ابھی تک ٹاپ اسکورر ہیں ۔رونالڈو نے 15گول کئے ہیں جبکہ صلاح کے گولز کی تعداد 8ہے ۔ دونوں ٹیموں نے ابھی سیمی فائنلز مرحلے کے2-2میچ کھیلنا ہیں جبکہ فائنل تک رسائی کی صورت میں ان میچوں کی تعداد4-4بھی ہو سکتی ہے، دونوں کے پاس تعدادمیں اضافے کا واضح امکان ہے تاہم ٹاپ اسکورر کے طور پر رونالڈو کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نظر نہیں آتا۔سیمی فائنل میں ریئل میڈرڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ جبکہ لیور پول کا اطالوی کلب روما سے ہوگا۔ 

شیئر: