Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انعام بٹ کی حکومت سے تعاون کی پرانی خواہش

لاہور:کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد ریسلنگ ٹیم کے پہلوان لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اتر کر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے واحد گولڈمیڈل ریسلنگ میں حاصل کیا ہے جوپاکستانی پہلوان گوجرانوالہ کے انعام بٹ نے 86 کلوگرام میں جیتاجبکہ ریسلنگ ہی میں کانسی کے2مزید تمغے بھی حاصل کئے ۔ طیب رضا اور محمد بلال نے کانسی کے دو تمغے حاصل کیے۔ واپسی پر انعام بٹ نے کہا کہ کامیابی پر وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، ان کی جیت کا کریڈٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو جاتا ہے۔انعام بٹ نے بتایا کہ میں نے اپنی مدد آپ اور ریسلنگ فیڈریشن کی مدد سے ٹریننگ کی اور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے اپنی معصوم اور پرانی خواہش کے ساتھ دعویٰ کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے ہمیں تربیتی سہولتیں مل جائیں تو ہم ہند سے کہیں زیادہ میڈلز جیت کر لا سکتے ہیں۔ ہندکے ریسلرز کو 6 ماہ کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور کھیل ہیں، اگر حکومت مدد کرے کرے اور فنڈز میں اضافہ کیا جائے تو پاکستان اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل جیت سکتا ہے۔

شیئر: