Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی انڈینز نے پہلی فتح حاصل کرلی

ممبئی:انڈین پریمیئر لیگ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم ممبئی انڈینز نے مسلسل 3 ناکامیوں کے بعدآخر کار سیزن کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ کپتان روہت شرما کی عمدہ اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلینجرز بنگلور کو 46رنز سے شکست دی۔ کوہلی کی 62گیندوں پر92رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچا سکی۔ روہت شرما کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جنہوں نے 52گیندوں پر94رنز اسکور کئے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے6وکٹوں کے نقصان پر213رنز بنائے۔ کپتان شرما کے علاوہ اوپنر ایون لوئس نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور65رنز بنائے، کورے اینڈرسن نے2وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں اوپنر کے طور پر کھیلنے والے کپتان ویرات کوہلی ایک اینڈ سنبھال کر92رنز تک پہنچے لیکن دوسری جانب اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کے سوا کوئی بھی19رنز سے اوپر نے جاسکا اور رائل چیلنجرز بنگلور کو8وکٹوں کے نقصان پر 167رنز تک محدود رہنا پڑا۔کرونل پانڈیا نے3، جسپریت بمرا اور مچل میکلنگ نے 2-2وکٹیں لیں۔

شیئر: