Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا زیڈ 18 کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

نوبیا کمپنی کی جانب سے زیڈ 18 منی اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی نوبیا زیڈ 18 فون بھی پیش کرنے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے دو آپشن بھی متعارف کرایا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 24 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے جائیں گے ۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کی بیٹری 3350 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس میں کوئیک چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔ فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
 

شیئر: