Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسنیپ چیٹ میں سعودی خواتین مردوں پر بازی لے گئیں،جائزہ رپورٹ

    جدہ- - - - -تازہ ترین جائزے سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خواتین اسنیپ چیٹ کے استعمال میں سعودی مردوں پر بازی لے گئیں۔یہ جائزہ Crowd Analyzer اسپیشلسٹ ادارے نے تیار کرایا ہے۔یہ ادارہ عالمی سطح پر سوشل میڈیا کے ریکارڈ اور تجزیے کیلئے اچھی شہرت رکھتا ہے۔  جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مملکت میں اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے سرگرم افراد 14ملین ہیں۔ 12ملین عربی زبان کے ہیں ۔ 6.5ملین خواتین اور 5.5ملین مرد حضرات اسنیپ چیٹ استعمال کررہے ہیں۔جائزہ رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والی خواتین میں سے 57فیصد کے پاس آئی فون ہے۔ 3.7ملین آئی فون خواتین استعمال کر رہی ہیں۔ ان کی عمریں 18سے 40کے درمیان ہیں۔ جائزے میں واضح کیا گیاہے کہ 5.5ملین مردوں میں سے 3.2ملین آئی فون استعمال کر رہے ہیں۔ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ اسنیپ چیٹ میں دلچسپی رکھنے والے زیادہ تر کھیلوں کی خبریں وزٹ کر رہے ہیں۔ ان کی تعداد 8ملین کے لگ بھگ ہے۔ کھیلوں کی خبروں میں دلچسپی لینے والی خواتین کی تعداد 5.8ملین ہے۔ موسیقی کا نمبر تیسرا ہے۔ 5.1ملین موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ خبروں کا نمبر چوتھا ہے۔ فیشن پانچویں نمبر پر ہے۔ گیمز کے دیوانے چھٹے نمبر پر ہیں۔ کھانوں میں دلچسپی رکھنے والے ساتویں ، جسمانی ورزش کو وزٹ کرنے والے آٹھویں نمبر پر ہیں۔ سیر و سیاحت کے پیچھے دوڑنے والے نویں اور مارکیٹنگ میں دلچسپی رکھنے والے دسویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:- -- -شائقین 26اپریل کو فلم دیکھ سکیں گے

شیئر: