Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین : 20 سال بعدآپریشن کرکے لائٹر نکال لیا گیا

بیجنگ.... چینی ڈاکٹروں نے 20 سال بعد ایک شخص کے معدہ سے آپریشن کے ذریعے لائٹر نکال دیا ۔ اس شخص کی دوسری مرتبہ کی جانے والی سرجری کامیاب رہی ۔ اس شخص نے آج سے 20 سال قبل لائیٹر نگل لیا تھا ۔ چینی اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ سرجنوں نے لائٹرکی موجودگی والی جگہ کا پتہ چلانے کے لئے اس شخص کے جسم میں کیمرہ داخل کیا اور تمام سرجری کو ریکارڈ کیا ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس شخص نے 20 سال قبل حادثاتی طور پر دھات اور پلاسٹک کا بنا لائٹر نگل لیاتھا جس کے بعد اس نے کبھی بھی میڈیکل علاج کی ضرورت محسوس نہ کی تاہم زشتہ دنوں معدے میں تکلیف اور درد کے باعث اس نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے تفصیلی معائنے کے بعد معدہ میں سے لائٹر نکال دیا ۔ اس شخص کا دوسرا آپریشن 10 منٹ جاری رہا ۔

                 

شیئر: