Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین نے بچوں سے گھر میں رہنے کا کرایہ وصول کرنا شروع کردیا

لندن .... شاید آپ کو اس بات پر یقین نہ آئے مگر یہ حقیقت ہے کہ آج کی” کاروباری دنیا “ میں ہر چیز کاروبار اور تجارت بن کر رہ گئی ہے اور جو اطلاعات آرہی ہیں اس کے مطابق بہت سے والدین نے اپنے ساتھ رہنے والے بچوں سے بھی گھر کا کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 45لاکھ بالغ بچوں میں سے 50فیصد ایسے ہیں جو اپنے والدین کے ساتھ ان کے گھرو ںمیں رہنے کا کرایہ ادا کررہے ہیں۔ والدین کا کہناہے کہ وہ بچوں کو ٹھگ نہیں رہے بلکہ مصارف کی مد میں معمولی رقم وصول کی جارہی ہے جو ڈھائی سو پونڈ کے لگ بھگ ہے۔ انکا کہناہے کہ اگر یہ بچے سیر و تفریح اور گھومنے پھرنے پر رقم خرچ کرتے ہیں تو انہیں کرایہ بھی ادا کرنا چاہئے جبکہ ہم والدین انکے لئے طرح طرح کے کھانے پینے کی چیزیں بھی تیار کرتے ہیں جو ہمارے اپنے خرچ سے تیار ہوتی ہیں۔ اگر بچے کچھ رقم ادا کریں تویہ انکے حق میں بہتر تو ہے ہی پوری فیملی کے حق میں بہتر ہے۔

 

شیئر: