Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو 15 اسمارٹ فون 22 اپریل کو لانچ ہوگا‎

مئیزو کمپنی 22 اپریل کو مئیزو 15 لائن اپ کے 3 اسمارٹ فون پیش کرنے جا رہی ہے جس میں مئیزو 15 ، مئیزو 15 لائٹ اور مئیزو 15 پلس شامل ہیں۔ مئیزو 15 لائٹ میں 5.46 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر ، 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 3000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج ، 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے تین آپشنز میں متعارف کرایا جائے گا۔ مئیزو 15 میں پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیئے جانے کا امکان ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔ مئیزو 15 پلس میں 5.95 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر اور 3430 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری بھی جائے گی۔ اسمارٹ فونز کی قیمت سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔
 

شیئر: