Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#میری_محافظ_وردی_ہے‎

پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے جس میں صارفین پاک فوج سے اپنی محبت کا بڑھ چڑھ کر اظہار کر رہے ہیں۔
خدیجہ سلطان نے ٹوئٹ کیا : دنیا کی کوئی آرمی پاکستانی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ صرف پاکستانی آرمی اس قابل ہے کہ وہ اللہ تعالی کی مدد سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر سکے۔ آج ہم جس آزادی اور امن کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں وہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
حسن رضا نے ٹویٹ کیا : ہمارے پاس دنیا کی چھٹی بڑی فوج موجود ہے جو اپنے تمام شعبہ جات میں بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔ ہماری آرمی ہمارا فخر ہے۔
ستائش بنگش کا کہنا ہے : پاکستانی قوم کبھی بھی ان قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی جو پاکستانی فوج نے اس ملک و قوم کی خاطر دی ہیں۔
اصفہان شیخ کا کہنا ہے : انسان کے لیے اسکی جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی اور ہمارے سپاہی اس قوم کے مستقبل کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے۔
عائشہ فاروق نے ٹویٹ کیا : ذرا سوچیں اگر فوج ہمارے لئے دن رات کام نہ کرے تو کیا ہو ؟ اگر وہ بھی ہماری طرح گھر پر آرام و سکون کی زندگی گزارنے لگے تو ہمارا کیا بنے ؟ آج اگر ہم اپنے گھروں میں محفوظ ہیں تو یہ صرف پاکستان آرمی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
فاطمہ سید کا کہنا ہے : ہماری فوج اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہماری حفاظت کے لیے محاذوں پر کھڑی ہے۔
شہریار نے ٹویٹ کیا : پاکستانی فوج بہترین ہے کیونکہ وہ اسلحے کی کثرت کی بنیاد پر نہیں لڑتی بلکہ وہ اسلام اور ملک کی خاطر لڑتی ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں