Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی

راولپنڈی .. ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بٹل سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص نور احمد زخمی ہو گیا ۔نور احمد گزشتہ روز فائرنگ سے جا ں بحق ہونے والی بچی کی قبر بنا رہا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آگیا ۔ پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی ۔ہندوستانی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وا ضح رہے کہ گزشتہ روز بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونےو الی لڑکی دم توڑ گئی۔15سالہ آمنہ گھر کے صحن میں آئی تو اسے اسنائپر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:ہندوستانی قیادت کی دھمکیوں پر تشویش ہے ،دفتر خارجہ

شیئر: