Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم نواز کی استثنی کی درخواست مسترد

اسلام آباد... احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنی کےلئے درخواست مسترد کردی ۔ نیب پراسیکیورٹر نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک روانہ ہوئے۔ ٹرائل کے دوران ملزمان کی عدالت میں موجودگی ضروری ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں کسی ایمرجنسی کا ذکر نہیں۔شریف فیملی کے وکیل نے دلائل دئیے کہ نواز شریف کی اہلیہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور زیر علاج ہیں۔ ان کی ریڈیو تھراپی جاری ہے۔حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز کا وہاں موجو دہونا ضروری ہے۔ حلف دیتا ہوں استثنی کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔ شریف فیملی کے وکیل نے مریم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز کو ایک دن کیلئے حاضری سے استثنی

شیئر: