Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں چیک پوسٹ پر حملہ، 4سیکیورٹی اہلکار شہید

ریاض۔۔۔عسیر ریجن میں چیک پوسٹ پر حملے میں سیکیورٹی کے 4اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بارق کمشنریوں اور المجاردہ کمشنریوں کو جوڑنے والی تفتیشی چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 3اہلکار موقع پر شہید اور چوتھا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ سیکیورٹی اہلکار حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی میں کامیاب ہوگئے۔ 2گرفتار کرلئے گئے ، ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ تیسرا حملہ آور فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔فائرنگ کے دوران مارا گیا۔ یہ بھی سعودی شہری تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی کے 4اہلکار زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - -محایل عسیر میں حادثہ، ایک طالب علم ہلاک اور 3زخمی

شیئر: