Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنوط شدہ اونٹنی کی قیمت 80لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی

ریاض۔۔۔’’خزامہ‘‘نامی حنوط شدہ اونٹنی سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں سب سے مہنگی اونٹنی بن گئی۔اس کی قیمت 80لاکھ ڈالرتک پہنچ گئی۔سوشل میڈیا پر اس کا وڈیو کلپ وائرل ہوچکا ہے ۔خزامہ اونٹنی کو ایک مکان کے کمرے میں کھڑا ہوا دکھایا گیا ہے ، یہ مکمل حنوط شدہ ہے۔ سعودی شعراء نے سوشیل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹس پر اس کی شا ن میں قصیدے بھی جاری کردیئے۔یہ اپنی پیدائش کے 2ماہ کے اندر اندر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔ یہ اب تک منظر عام پر آنیوالی حسین ترین اونٹنی مانی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -العارضہ بس ڈرائیوروں کا مسئلہ حل

شیئر: