Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پی ٹی آئی _بازی_لے گئی

عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ضمیر بیچنے والوں کے ناموں کا انکشاف کرکے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اپنا نام مزید نمایاں کر لیا۔ ٹوئٹر پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو پسند کیا۔ 
رابعہ انعم لکھتی ہیں: انتخابات تک ہر سیاسی جماعت کا غلط یا صحیح فیصلہ بڑی اہمیت کا حامل ہو گا۔ ہماری سیاسی جماعتوں نے معمول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے نام پر کرپشن کےخلاف کچھ نہیں کیا لیکن عمران خان نے وہ کچھ کر دکھایا جس کا وعدہ کیا تھا۔دوسری سیاسی جماعتوں کو اس سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ 
شہریار آفریدی لکھتے ہیں: عمران نے قوم کی خدمت سے پہلے بتادیا کہ وہ کرپشن برداشت ہی نہیں کرینگے۔ یہ تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے بتا دیا کہ صرف ایماندار افراد ہی اس ملک کی خدمت کرنے کے اہل ہیں۔ 
منزہ حسن کہتی ہیں :یہ ہے اصل شفافیت اور احتساب ۔ عمران خان تاریخ بنا رہے ہیں۔
مومنہ باسط کا ٹوئٹ ہے: عمران نے انقلابی قدم اٹھایا۔ کرپشن پر کلہاڑا چلایا۔ امید ہے کہ اب لوگوں میں بھی نئی سوچ پیدا ہوگی۔ 
عزیز خان ٹوئٹ کرتے ہیں :میں مردان کے طفیل انجم کو سیلوٹ کرتا ہوں جنہوں نے اپنے ووٹ کی قیمت 50ملین لگانے والے کو دھتکار دیا۔ 
عائشہ کا ٹوئٹ ہے: عمران خان اصولی شخص ہےں۔ 
سجیر عالم ٹوئٹ کرتے ہیں: میں اور میرے خاندان اور دوستوں نے 2013ءکے الیکشن میں یاسین خلیل کو ووٹ دئیے لیکن اس نے ہر ووٹر کو دھوکہ دیااور آج عمران خان نے اس رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکال کر ووٹ کو عزت دی۔ 
شہرام خان ترکئی کا ٹوئٹ ہے : پیسے لینے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کا شکریہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں