Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی ملاؤں کے بلند بانگ دعوے

جمعہ 20اپریل کو شائع ہونیوالے سعودی اخبار’’عکاظ‘‘ کا اداریہ
    ایرانی حکام اپنے عسکری وسائل اور فوجی طاقت کی بابت انتہائی مبالغہ آمیز دعوؤں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایرانی ملاؤں کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔ پڑھ کر اور سن کر رحم آتا ہے۔ تازہ ترین بیان ایرانی فوج کے کمانڈر کے مشیر رضا طوسی نے یہ کہہ کر دیا کہ سعودی عرب ، ایرانی فوج کے سامنے 48گھنٹے بھی نہیں ٹک سکے گا۔ایرانی عہدیدار کا یہ غرور سے بھرا دعویٰ شام کے دلدل میں پھنسی ایرانی افواج کے پس منظر اور ایران کے فرسودہ عسکری آلات کے تناظر میں حقیقت کے منافی ہی لگتا ہے۔ ایرانی فوج کے عہدیدار کا یہ دعویٰ ایرانیوں کی جانب سے اپنے وظیفہ خوار حوثیوں کو فراہم کئے جانیوالے تھکے ہوئے میزائلوں کی فراہمی سے بھی میل نہیں کھاتا۔
    یہ خالی خولی باتیں ایرانی فوج کی روبہ زوال صلاحیتوں سے بھی مطابقت نہیں رکھتیں۔ یہ دعویٰ ایران کے اندر انحطاط پذیر اقتصادی حالات سے بھی ہم آہنگ نہیں ۔ایران میں بے روزگاری کی شرح ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہے۔ 45سے 60فیصد تک ایرانی بے روزگاری کے بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ اعدادو شمار معتبر ذرائع کے جاری کردہ ہیں۔ علاوہ ازیں 10سے 12ملین ایرانی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں اپنی بنیادی ضرورتیں تک میسر نہیں۔یہ ہر سطح پر ایران کے زوال پذیر داخلی حالات کا معمولی مظہر ہیں۔
    ایران کا یہ اندوہناک منظر نامہ ایرانی عہدیداروں کے بلند وبانگ دعوؤں کی نفی از خود کررہاہے۔ایسا لگتا ہے کہ ایران کے حکمراں ابلاغی پھلجھڑیاں چھوڑنے میں لگے ہوئے ہیں اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستان قرضوں کی آزمائش میں ناکام

شیئر:

متعلقہ خبریں