Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاتی امراءسے سیکیورٹی ہٹا لی گئی

 
لاہور... سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سابق وزرائے اعظم ،وزرائے اعلیٰ ، وزراءاور سیاستدانوں سمیت دیگر شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات اضافی نفری واپس بلا لی گئی ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہا ئش جاتی امراءرائیونڈ سے 142 ایلیٹ فورس کے جوانوں اور 210پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو واپس بلایا گیا ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی پرایلیٹ فورس کے 162اہلکار  تعینات تھے ۔ ایلیٹ فورس کی 7 گاڑیاں اسکواڈ ممیں شامل تھیں ، انہیں واپس بلوالیا گیا ۔ اب ایلیٹ فورس کا ایک سب انسپکٹر ،2اے ایس آئی اور کانسٹیبل ا سکواڈ میں شامل ہوں گے ۔ پنجاب کانسٹیبلری کے 230اہلکار فارم ہاوس کی حفاظت پر مامور تھے 210اہلکاروں کو واپس بلالیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر ، میاں عباس شریف کی فیملی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی واپسی ہو چکی ہے ۔
 
مزید پڑھیں:تمام مشکلات ایک ساتھ آگئیں،نواز شریف

شیئر: