Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور کیمپ میں آئر لینڈ کا موسم

 
لاہور: پاکستانی کرکٹرز دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں اور گزشتہ خوشگوار موسم کی وجہ سے انہیںآئرلینڈ جیسی کنڈیشنز میں ٹریننگ کا موقع ملا ۔ گہرے بادلوں اور ہلکی بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا اور کھلاڑی مختلف ٹریننگ سیشنز کے دوران موسم سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔ لیگ اسپنر شاداب خان فلو کے باعث ٹریننگ میں حصہ نہ لے سکے۔ انہیں ہلکا سا بخار تھا جس کی وجہ سے ٹیم ڈاکٹر نے بولر کو آرام کا مشورہ دیا۔ کیمپ کے پہلے دن سخت گرمی میں کھلاڑی نڈھال نظر آئے لیکن دوسرے روز انہوں نے خوب انجوائے کیا اور بعض کھلاڑیوں نے ٹر یننگ کے بعد خود کو ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رکھنے کے لئے تولیے لپیٹ لئے۔ کیمپ کے دوران کھیل کے تینوں شعبوں کے کوچز اور ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کرائیں جبکہ کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ پریکٹس پر توجہ دی ۔

شیئر: