Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی آسٹریلیا کا ا نتہائی پرسکون اور مثالی قصبہ

 پرتھ.... پرتھ کے اس نواحی علاقے میں ایک چھوٹا سا قصبہ ایسا بھی ہے جو غالباً آسٹریلیا کا ہی نہیں شاید پوری دنیا کا سب سے اچھا، پیارا اور پرسکون شہر ہے۔ لینسٹر نامی یہ قصبہ 500افراد پر مشتمل ہے اور انکا زیادہ تر کام کانکنی کی ایک بڑی فرم بی ایچ پی سے وابستہ ہے۔ رہائش مفت ہے اور جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ لوگوں کا کہناہے کہ یہ ساری خصوصیات محض اس وجہ سے برقرار ہیں کہ یہاں کا ہر شخص برسر روزگار ہے۔ رہنے والے لوگوں کو رہن سہن ، کھانے پینے اور دیگر اخراجات کی کوئی فکر نہیں۔ واحد شرط یہ ہے کہ اگر آپ اس دلکش اور پیارے قصبے میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو کانکنی کی واحد فرم بی ایچ پی میں کام کرنا پڑیگا۔ یہاں تمام رہنے والے لوگوں کو جو بی ایچ پی کے ملازم ہیں کمپنی نے جمنازیم اور سوئمنگ پول بھی دیا ہے اور اسکے اخراجات بھی کمپنی خود برداشت کرتی ہے۔ یہاں رہنے والے ایک شخص کا کہناہے کہ اتنی سہولتوں کی قیمت ان لوگوں کو بہت زیادہ ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ یہاں رہنے والے مسلسل کام رتے ہیں ۔ اپنے لوگوں سے الگ تھلک رہتے ہیں۔ درست بات تو یہ ہے کہ ہر طرح سے ان لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ پیسے بھی اچھے ملتے ہیں گر پیسہ ہر چیز کا بدل نہیں ہوتا۔

شیئر: