Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک پارلیمنٹ نے انتخابات کرانے کی منظوری دیدی

انقرہ.... ترک پارلیمنٹ نے اس قراردادکی منظوری دے دی، جس کے تحت عام پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا انعقاد رواں برس 24 جون کو کیا جائےگا۔ اس قرارداد کی رائے شماری کے وقت کرد نواز اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمانی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ قبل از وقت الیکشن کرانے کے حق میں 550 رکنی ایوان میں سے 386 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ میں حکمران سیاسی جماعت کو انتہائی دائیں بازو کی نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔ ترکی میں قبل از وقت انتخابات کرنے کا اعلان 2 روز قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے کیا تھا۔

شیئر: