Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان نے جنوبی افغانستان میں موبائل فون سروس بند کرا دی

کابل.... افغانستان کے صوبہ ہیلمند میں طالبان باغیوں نے حالیہ دِنوں میںاپنے زیر قبضہ علاقوں میں نجی ٹیلی مواصلاتی اداروں کی سہولت کو زبردستی بند کرا دیا ۔ علاقے کے باسیوں نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ 5 دِنوں سے ا±ن کی موبائل سروس منقطع ہے۔صوبہ ہیلمند کے مواصلات کے سربراہ امیداللہ ظہیر نے بتایا ہے کہ طالبان یہ خیال کرتے ہیں کہ افغان حکومت نجی مواصلاتی نظام کو فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مواصلاتی اداروں کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں طالبان نے متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنا کام بند کردیں۔اطلاعات کے مطابق، باغیوں نے ذرائع ابلاغ کے کم از کم 120 ٹاور بند کرا دیئے ہیںشاید اس نیت سے کہ ایسا کرنے سے صوبے میں افغان فوج کی کارروائیوں میں خلل ڈالا جا سکتا ہے تاہم، افغان دفاعی حکام نے کہا ہے کہ اس خلل کے نتیجے میں ا±ن کی مواصلات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

شیئر: