Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چقندر امراض قلب سے بچاؤمیں مددگار

 ماہرین طب چقندر  کو امراض قلب سے بچاؤ کے لیے مفید قرار دیتے ہیں .  سائنسی تحقیق کے مطابق   چقندر کا رس نہ صرف بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے بلکہ یہ دل کے پٹھوں کو بھی  فوری طور پر طاقت فراہم کرتا ہے۔ کارڈیک فیلیئر نامی جرنل میں شائع ایک تحقیقی رپورٹ  کے مطابق  ہارٹ  فیل ہونے سے دل کی قوت اور کارکردگی   شدید متاثر ہوتی ہے.  اس صورت میں دل ری ایکٹیو آکسیجن بناتا ہے اور نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار کم ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں دل کے سکڑنے اور پھیلنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اس سے مریض کے ہاتھ اور پیروں میں سوجن، غنودگی اور دیگر عوارض جنم لیتے ہیں۔ چقندر میں موجود نائٹرک آکسائیڈ دل کے افعال کو منظم رکھتا ہے اور دل کے پٹھوں اور عضلات کو قوت دیتا ہے۔ عموما ً دل کے دورے کے بعد دل کمزور ہوجاتا ہے اور پورے جسم میں خون پمپ نہیں کرپاتا جس سے طرح طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں، اس صورتحال میں چقندر کا جوس ایک نعمت کے طور پر دل کو تندرست رکھنے میں مدد  دیتا ہے ۔  یہ دل کے عضلات کو مضبوط بناتا ہے  اور ان کی صلاحیت میں بہتری پیدا کرتا ہے ۔ 
 

شیئر: