Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا ریڈ میجک گیمنگ اسمارٹ فون لانچ‎

نوبیا کمپنی نے ریڈ میجک گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ اوریو پر مشتمل ریڈ میجک آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 85 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی ریم کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 24 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ گیمنگ کیلئے اسمارٹ فون میں خصوصی ایئر کولنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے اس کے علاوہ فون میں گیمنگ موڈ آن کرنے کے لیے خصوصی بٹن بھی شامل کیا گیا ہے۔6 جی بی ریم کے ساتھ اسمارٹ فون کی قیمت 2499 یان جبکہ 8 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 2999 یان ہے۔ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی فروخت 25 اپریل سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: