Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آنر 10 اسمارٹ فون لانچ‎

ہواوے کے برانڈ آنر کی جانب سے آنر 10 اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ فون کو چین میں منعقدہ تقریب میں لانچ کیا گیا۔ اسمارٹ فون میں 5.84 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور ہائی سیلیکون کرن 970 پروسیسر اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کو 64 جی بی اور 128 جی بی کے دو اسٹوریج آپشنز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 24 میگا پکسل کے دو کیمرہ شامل ہیں۔ بیک کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2599 یان جبکہ 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2999 یان ہے۔ فون کو کالے ، گرے ، نیلے اور جامنی رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: