Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹو ای 5 ، ای 5 پلس اور ای 5 پلے لانچ‎

موٹورولا کمپنی نے ای 5 سیریز کے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ موٹو ای 5 میں 5.7 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو گرے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 
موٹو ای 5 پلس میں 6 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 435 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 5000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو گرے نیلے کالے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 
موٹو ای 5 پلے میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 2800 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو گرے اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 
موٹو ای 5 کی قیمت 149 یورو اور ای 5 پلس کی قیمت 169 یورو ہے۔

شیئر: