Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقدس شہروں کے تاریخی مقامات کی زیارتوں پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: وزارت حج وعمرہ نے مقدس شہروں میں تاریخی مقامات کی زیارتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ پیکیجز میں مکہ مکہ اور مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کی زیارتیں ختم کردیں۔ وزارت نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک اپنے ایجنٹوں ، ٹریول ایجنسیوں اور کمپنیوں کو بھی نئے فیصلے سے آگاہ کردیں۔
مزید پڑھیں:مدینہ منورہ میں اسلامی مقامات پر 24گھنٹے ڈیوٹی دی جائے، فیصل بن سلمان
 واضح رہے کہ مدینہ منورہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ ان کے اہلکار مسجد قبائ، الشہدائ، القبلتین اور مسجد فتح کے علاوہ تمام مقامات پر 24گھنٹے ڈیوٹی دیں ۔ زائرین کو حکمت کے ساتھ شرکیہ اعمال سے بچنے کی ہدایت کریں۔خیال رہے کہ بعض عمرہ کمپنیاں ارض مقدس پہنچنے والے معتمرین کو تاریخی مقامات کی زیارتیں کرواتی ہیں۔ معتمرین کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور بعض دیگر اسلامی مقامات کی زیارتوں کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ وزارت حج وعمرہ کے نئے فیصلے کے بعد اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ 
 

شیئر: