Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے آنر میجک بک لیپ ٹاپ لانچ‎

ہواوے کمپنی نے ایپل میک بک سے ملتے جلتے ڈیزائن کا حامل میجک بک لیپ ٹاپ لانچ کر دیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 14 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 8 جنریشن انٹیل کور آئی 5/ آئی 7 پروسیسر ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری 57.4 واٹ آورز کی ہے اور اس کا بیٹری ٹائم 12 گھنٹے سے زائد ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لئے ڈیوائس میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ، یو ایس بی ٹائپ اے 3.0 پورٹ ، یو ایس بی ٹائپ اے 2.0 پورٹ ، ایچ ڈی ایم آئی پورٹ اور ہیڈ فون جیک دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کور آئی 7 پروسیسر کے ساتھ لیپ ٹاپ کی قیمت 5699 یان اور کور آئی 5 پروسیسر کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 4999 یان ہے۔ ڈیوائس کو سلور ، گرے اور وائلٹ رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسے 23 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: