Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹرون ٹی فون پی گولڈ ایڈیشن لانچ‎

اسمارٹرون کمپنی نے ٹی فون پی کا گولڈ ایڈیشن لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، قال کوم اسنیپ ڈریگن 435 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، او ٹی جی اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 5000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس کا بیٹری ٹائم دو دن ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 7999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے 22 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: