Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن کرکٹ کو سیاست نے تباہ کردیا

 
کولمبو:سری لنکن ٹیم کی مستقل خراب کارکردگی نے عظیم سابق آف اسپنر مرلی دھرن کو بھی بولنے پر مجبور کردیا اور انہوں نے سیاسی مداخلت کو سری لنکن کرکٹ کی تباہی کی وجہ قرار دیا ۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے مرلی دھرن انتہائی کم گو ہیں اور تنازعات میں الجھنے سے گریز کرتے ہیں لیکن اپنی قومی ٹیم کی مستقل خراب کارکردگی پر وہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔سابق اسپنر نے کہا کہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے سری لنکا کرکٹ تباہ ہو رہی ہے، وہ لوگ جو کرکٹ جانتے ہی نہیں سری لنکن کرکٹ کے امور چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کارکردگی ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال کا شکار ہے۔ انہوں نے ٹیم کی ماضی قریب میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ دور نہ جائیں بلکہ 2011 میں ٹیم نے ورلڈ کپ فائنل کھیلا جبکہ 2014 میں ہماری ٹیم نے ٹی20 ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا لیکن اس کے بعد سے ہماری ٹیم مشکل دور سے گزر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ اعتماد کا کھیل ہے اور کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی بورڈ کی حمایت اورحوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، میں چار پانچ برس ون ڈے میں ناکام رہا لیکن رانا ٹنگا نے مجھے حوصلہ دیا جس کی وجہ سے ٹیسٹ کے بعد اس فارمیٹ میں بھی کامیاب رہا لیکن آج کل کھلاڑیوں کو ڈرایایا جاتا ہے کہ اگر آپ اس سیریز میں نہ چل سکے تو ا سکواڈ سے باہر کر ایسی صورت میں ان کے لیے کارکردگی دکھانا مشکل ہے۔مرلی دھرن نے مزید کہا کہ کوشل مینڈس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار آغاز کیا اور ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ ان کا مستقبل روشن ہے لیکن صرف ایک سیریز میں ناکامی کے بعد انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ ہم نے ایک سال کے دوران 60 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ۔ مستقل تبدیلیوں سے کھیل مزید ابتری کا شکار ہو جاتا ہے جس کا نظارہ ہم سب کررہے ہیں۔
 

شیئر: