Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کے خلاف کامیابی سمیٹ لی

پونے:آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کی شاندار سنچری کی بدولت چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کے خلاف 64رنز کے بڑے فرق سے کامیابی سمیٹ کر آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اس سیزن کی دوسری سنچری اسکور رنے والے شین واٹسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے 57گیندوں پر6چھکوں اور9چوکوں کی مدد سے 106رنز کی اننگزکھیلی۔ ایک دن پہلے کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کرس گیل نے سیزن کی پہلی سنچری بنا ئی تھی۔چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر204رنز بنائے تھے۔واٹسن کے علاوہ سریش رینا نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور مجموعی اسکور میں46رنز کا اضافہ کیا جبکہ ڈوائن براوو 24رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی 5رنز ہی بنا پائے۔شرییاس گوپال نے3 اوربین لافلین نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جوابی بیٹنگ کے دوران راجستھان رائلز کے بین اسٹوکس ہی کچھ دیر وکٹ پر ٹھہر پائے اور 37گیندوں پر 45رنز بنا کر لوٹے ، باقی بیٹسمینوں میں وکٹ کیپر جوز بٹلر22اور کپتان اجنکیا رہانے16رنز بنا سکے ۔ راجستھان رائلز کی پوری ٹیم 18.3اوورز میں140رنز پر آوٹ ہو گئی۔ دیپک، شردل، ڈوائن براوو اور کرن شرما نے 2-2وکٹیں لیں۔ ایک ایک کھلاڑی کو شین واٹسن اور کرن شرما نے پویلین بھیجا۔

شیئر: