Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبڈی ورلڈکپ : پاکستان کی شرکت مشکلات کاشکار

لاہور: پاکستان کبڈی ٹیم کے 10کھلاڑی ویزہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں جا سکے تاہم آسڑیلوی ایمبیسی نے 5 کھلاڑیوں سمیت 4 آفشیلز کو ویزے جاری کیے ہیں۔میلبورن میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان کبڈی ٹیم کے مکمل مکمل کھلاڑیوں کی شرکت نہ ہونے کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق 14 کھلاڑیوں سمیت 5 آفیشلز نے آسٹریلیا کے ویزے اپلائی کیے تھے۔ 5 کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے۔ آسٹریلوی ایمبیسی نے 9 کھلاڑیوں سمیت ایک آفیشل کا ویزہ جاری نہیں کیا۔کبڈی ورلڈکپ ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں شروع ہو رہا ہے۔ کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

شیئر: