Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا کمپنی کے نئے اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

نوبیا کمپنی جلد ایک نیا فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر اور اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ، 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کےساتھ 32 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں متعارف کرایا جائے گا۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کا ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ فون کی بیٹری 4879 ملی ایمپیئر آورز کی ہونے کا امکان ہے۔فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کمپنی نے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
 

شیئر: