Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ قاضی اتنا کمزور نہیں

لاہور.. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اوورسیز پاکستانیز کمشنر اور پی آئی سی کے بورڈ ممبر افضال بھٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بے ضابطگیوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ دہری شہریت کے حامل شخص کو کیسے اوورسیز کمشنر اور پی آئی سی میں لگا دیا گیا۔ چیف جسٹس نے اوورسیز کمشنر افضال بھٹی سے تنخواہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صوبے کا چیف سیکرٹری 1 لاکھ 80 ہزار تنخواہ لے رہا ہے،تمہیں کیا سرخاب کے پر لگے ہیں؟ قومی ادارے اس لئے تباہ ہو رہے ہیں کہ یہاں سفارش پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں لیکن یہ قاضی اتنا کمزور نہیں کہ یہ سب کچھ دیکھ کر خاموش رہے۔چیف جسٹس نے ڈی جی نیب لاہور اور متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کرنے کیلئے طلب کر لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔ انہوں نے خواجہ سلمان رفیق سے کہا کہ محکمے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر آپ کے خلاف چارج شیٹ بنے گی۔دل تو کرتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو بلوا کر ساری کارروائی دکھاوں۔
مزید پڑھیں:عوام کے حقوق کیلئے لڑیں گے ،چیف جسٹس

شیئر: