Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل کا دیدارکرنے پہنچے حامد کرزئی

نئی دہلی۔۔۔افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں۔وہ اتوار کو سابق رہنماؤں اور وفد کے ارکان کے ہمراہ تاج محل کا دیدار کرنے کیلئے آگرہ پہنچے اور تاج محل کی خوبصورتی اور فن تعمیر کا شاہکار دیکھ کر بیحد خوش نظر آئے۔انہوں نے تاج محل کے بارے میں رہنمائی کرنیوالے وفد سے مختلف معلومات حاصل کیں ۔تاج محل اور اس کے صدر گنبد کو بغور دیکھا اور وزٹنگ بک میں تاج محل کی خوبصورتی کی تعریف میں اپنے خیالات تحریر کئے۔تاج محل کا دیدار کرنے کے بعد حامد کرزئی نے آگرہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور طلبہ سے ملاقات کی اورآگرہ قلعہ بھی دیکھنے گئے۔
شام 4بجے اعلیٰ افسران کی تقریب سے خطاب کرینگے جس میں ہند اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کرینگے۔تقریب ہوٹل آئی ٹی سی مغل کے دیوان خاص میں منعقد کی جائیگی۔ اس میں آگرہ کے تقریباً ڈیڑھ سوسے زائد شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جو افغانستان کے ساتھ باہمی رشتوں کو مضبوط بنانے کے موضوع پر بات چیت کرینگے ۔سابق صدر کا یہ غیر سرکاری دورہ ہند اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے باب میں اہم کردار ادا کریگا۔
مزید پڑھیں:- - - -اے ٹی ایم سے نہیں نکلیں گےاب 2000 کے نوٹ

شیئر: