Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بحران سے نکل گیا ، ملیحہ لودھی

  نیو یارک ...اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے جامع حکمت عملی سے تمام دہشت گر د گروپوں کا خاتمہ کر دیا۔ 2010کے بعد دہشت گرد حملوں کے واقعات60فیصد کم ہو گئے۔ چیلنج ختم نہیں ہوئے لیکن اب بہت بہتر پوزیشن میں ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے دورے پر آئے امریکی وار کالج کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی ادارے کی پالیسی کو کامیاب بنانے کے لئے موثر کردار ادا کر رہا ہے۔گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں میں منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 7 مرتبہ سیکیورٹی کونسل اور4مرتبہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار امن، استحکام، ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے شعبوں میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری سطح پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔ پاکستان بحران سے نکل کر مستحکم معیشت کے دورمیں داخل ہو چکا ۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں دہشت گردی سے اموات میں کمی

شیئر: