Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جماعت اسلامی نے سینیٹ میں ن لیگ کو ووٹ دیا،فواد چوہدری

اسلام آباد... تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے یقین نہیں آ رہا ایک طرف جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں دوسری طرف کے پی کے حکومت سے چمٹے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے سراج الحق کے حالیہ بیان پر ردعمل میں کہا کہ سراج الحق کی تحریک انصاف پر الزام تراشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔جماعت اسلامی نے کے پی کے حکومت کیوں نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ گئی مگر سینیٹ میں نوازشریف کے امیدوار کو ووٹ دیا ۔ یہ کیسی دوغلی پالیسی ہے ۔ دوسری طرف امیر جماعت اسلامی تحریک انصاف پر تنقید اور الزام تراشیاں کر رہے ہیں لیکن اس حکومت سے چمٹے ہوئے ہیں ۔ یہ دہرا معیار نہیں تو اور کیا ہے ۔
مزید پڑھیں:لگتا ہے کوئی مداخلت کررہا ہے،خورشید شاہ

شیئر: