Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر محمد وسیم جنوبی افریقی باکسر سے مقابلہ کرینگے

 
اسلام آباد: پاکستانی اسٹارباکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (آئی بی ایف) فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کے خلاف فائٹ کریں گے۔ محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی سے اسپانسرشپ مسائل کی وجہ سے اسے جاری نہ رکھ سکا اب انگلینڈ سے پروموٹر مل گیا ہے۔تجربہ کار باکسر سے مقابلے کا سن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور پورا یقین ہے کہ میں فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا۔ ٹریننگ جاری ہے اور بہت جلد اپنے ٹرینر جیف مے ویدر کی نگرانی میں جدید تربیت کیلئے لاس ویگاس جاوں گا۔ متھالین نے کل 37 مقابلوں میں سے 35 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں اور دو میں انہیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری جانب محمد وسیم نے8 مقابلوں میں سے تمام میں کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔

شیئر: