Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں روزانہ 8ہزار بچے بھوک سے مر رہے ہیں، ورلڈ فوڈ

واشنگٹن..... دنیا میں روزانہ 8ہزار بچے بھوک سے مر رہے ہیں ۔ عالمی سطح پر ہر رات 30کروڑ بچے اور 50کروڑ عورتیں اور مرد بھوکے سونے پر مجبور ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 90کروڑ سے زائد افراد کو غذائی قلت کے مسائل کا سامنا ہے اور دنیا بھر میں ہر نواں شخص 12گھنٹے کی محنت مزدوری کے باوجود پیٹ بھر کے خوراک نہیں کھا سکتا۔ ترقی پذیر ممالک کی 13تا 15.9فیصد آبادی کو شدید غذائی قلت کے مسائل کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 3ارب افراد کی یومیہ آمدن صرف 125روپے ہے۔ بھوک کی اصل وجہ خوراک کی قلت نہیں ہے تاہم ناقص پالیسیاں اور خوراک کی تقسیم میں پائی جانے والی بے ضابطگیاں ہیں۔
 

شیئر: