Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکحل اور افیم ہے،ترک صد ر

 استنبول.... ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکحل اور افیم ہے۔ اردگان نے یہ بات استنبول میں ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم کا عظیم ترین خزانہ اور طاقت ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند نسل کا مالک ہونا ہے۔نوجوانوں کو نشہ آور مادوں، سگریٹ نوشی، جوئے اور دہشت گردی کی لت میں دھکیلنے والے ممالک کا مستقبل تاریک ہو گا۔سامراجی طاقتوں نے الکحل اور نشہ آور مادوں کو اپنے اسلحہ کے طور پر استعمال کیا ۔

                           

شیئر: