Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ جارہا ہوں، آل راونڈر عماد وسیم

لاہور: پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ۔عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کیلئے لندن روانہ ہو رہا ہوں۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کیچ پکڑتے ہوئے سر زمین پرٹکرانے کے بعد وہ دوبارہ لیگ میں حصہ نہیں لے سکے جبکہ اس دوران ان کے گھٹنے کی پرانی تکلیف بھی سامنے آگئی۔ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی انہوں نے گھر بیٹھ کر دیکھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یواے ای میں ٹی 10لیگ کے دوران بھی عماد وسیم کے گھٹنے کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا تھا۔ آل راونڈر کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوکر قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔ انگلینڈ جانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہاں بحالی پروگرام میں شرکت کر سکوں۔

شیئر: