Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینٹر بری:آرتھر کا لیکچر، عامر شامل ہوگئے

کینٹربری: آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی تیاری کیلئے انگلینڈ میں موجود پاکستانی اسکواڈ نے ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کینٹربری کے سینٹ لارنس گراﺅنڈ میں تربیتی کیمپ کے دوسرے روز فاسٹ بولر محمد عامر بھی کیمپ میں شریک ہو گئے۔ انگلینڈ کا ویزا ملنے میں تاخیر کے باعث عامر ٹیم کے ساتھ کینٹر بری نہیں پہنچ سکے تھے اور یہ ان کا پہلا پریکٹس سیشن تھا ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد ہلکی پھلکی رننگ کی جبکہ شارٹ اسپرنٹ سیشنز بھی ہوئے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں انگلینڈ کے ساتھ آئر لینڈ کی موسمی صورتحال اور وکٹوں کے بارے میں خصوصی لیکچر بھی دیا۔ جس کے بعد کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کرتے رہے ۔ ٹیم کے فزیو کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے پاکستانی ٹیم 28 اپریل سے یکم مئی تک کینٹ جبکہ 4 مئی سے 7 مئی تک نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچز کھیلے گی۔ آئر لینڈ کے کیخلاف واحد ٹیسٹ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں ہو گا، جس کے بعد لیسٹر شائر کے ساتھ دو روزہ پریکٹس میچ کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پاکستانی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

شیئر: